Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل، اراکین کی تعداد 20 ہوگئی

صدر مملکت نے چار اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی
شائع 25 جنوری 2025 12:03pm

اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہوچکا ہے، صدر مملکت کی جانب سے چار اراکین کی تعیناتی کی منظور دئے جانے کے بعد تعداد 20 ہو گئی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت نے چار اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، چاروں اراکین کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت قانون نے چار اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروریتین سال کیلئے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن تعینات کئے گئے ہیں۔

Council of Islamic Ideology