چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر شیخوپورہ سےشروع ہوگیا

ٹرافی کواگلےچودہ روزمیں دس شہروں میں نمائش کیلئےرکھا جائے گا
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 11:48pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر شیخوپورہ سے شروع ہوگیا۔ ٹرافی کواگلے چودہ روز میں دس شہروں میں نمائش کےلئے رکھا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں چند دن باقی ہیں، ایونٹ کی ٹرافی نے 14 روز کے لیے پاکستان پہنچ کر شیخوپورہ سے سفرشروع کردیا۔

تاریخی ہرن مینارکمپلیکس میں ٹرافی کی نمائش کی گئی بعد میں ٹرافی کی فیصل آباد میں بھی رونمائی کی گئی۔

دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو بہاولپور، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 8 فروری کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پاک نیوزی لینڈ افتتاحی میچ کے دوران نئے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں بھی نظرآئے گی۔

Icc Champions Trophy 2025