Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

پشین: نجی اسپتال میں دھماکا، 7 افراد زخمی

دھماکے سے اسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں
شائع 04 فروری 2025 11:58am

بلوچستان کے علاقے پشین میں بائی پاس کے قریب ایک نجی اسپتال میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا، جس سے اسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

دھماکے کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

pashin

Hospital Blast