چینی شخص کو کرتب مہنگا پڑ گیا، چہرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ویڈیو وائرل

صارفین نے نوجوان کو خوش قسمت قرار دیا کیونکہ وہ ایک بڑے حادثے سے بچ گیا
اپ ڈیٹ 04 فروری 2025 03:22pm

سوشل میڈیا پر ویوز کی خاطر لوگ مختلف اسٹنٹس پرفارم کرتے ہیں جن میں کچھ تو کامیاب ہوجاتے ہیں مگر بعض افراد کو کرتب دکھانا مہنگا پڑ جاتا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی نوجوان آگ کا کرتب دکھانے کی کوشش کرتا ہے مگر فیل ہوجاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اسے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچتا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ چینی شخص اپنے دانتوں سے لائٹر توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مگر اچانک لائٹر سے اس کے چہرے پر آگ بھڑک اٹھتی ہے، اگرچہ آگ کے شعلے صرف چند سیکنڈ تک جاری رہے، لیکن ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر نے ہالی ووڈ کی مشہور ’گھوسٹ رائیڈر‘ کی یاد تازہ کرا دی۔

چینی شخص نے مشہور کارٹون ’شن چین‘ جیسا گھر بنانے میں کروڑوں روپے لگا دیئے

ویڈیو سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی، سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو خوش قسمت قرار دیا کیونکہ وہ ایک بہت باڑے حادثے سے بچ گیا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا بھائی تھوڑی دیر کے لیے گھوسٹ رائڈر بن گیا تھا۔

واضح رہے کہ گھوسٹ رائڈر بہت پسند کیے جانے والے مارول کامکس کا ایک مقبول کردار ہے۔ جس کا فکشنل کردار جانی بلیز، ’شیطان کے ساتھ ڈیل‘ کرتے ہوئے گھوسٹ رائڈر میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو لوگوں کو ان کے غلط کاموں کی سزا دیتا ہے۔

گھوسٹ رائڈر کی دستخطی شکل اس کی کھوپڑی، اور موٹر سائیکل ہے۔

Man’s Face Catches Fire

Lighter Stunt

Goes Wrong

internet shocked

ghost rider