Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

کراچی میں تین روزہ سولہواں ادبی میلہ جمعے سے سجے گا

نجی ہوٹل میں لٹریچر فیسٹیول کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی
شائع 04 فروری 2025 08:15pm

کراچی میں سولہویں لٹریچرفیسٹیول کی تیاری جاری ہیں، حکومت سندھ کے زیراہتمام خصوصی تقریب سجائی گئی، میئرکراچی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔

کراچی میں تین روزہ ادبی میلہ جمعہ سے سجے گا، نجی ہوٹل میں لٹریچرفیسٹیول کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کی خواہش ہے اگلے سال یہ فیسٹیول فریئرہال میں کروایا جائے۔ فریئرہال کی کھلی فضا میں دانشور، ادیب اورشرکا گفتگو کرسکیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس سال حکومت سندھ نے کراچی لٹریچر فیسٹیول کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ٓ کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شرکت کریں گے۔ اس فیسٹیول سے کراچی کی ادبی، ثقافتی اورعلمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 16 سالوں سے کراچی لٹریچرفیسٹیول کا انعقاد خوش آئندہے۔ لٹریچرفیسٹیول کے لئے کراچی کے انتخاب پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد میں کے ایم سی کا بھرپور تعاون ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں اویوپی کے مینجنگ ڈائریکٹرارشد حسین نے کہا کہ اس سال فیسٹیول میں سندھ کی ثقافت کی اہم شخصیات کو سراہا جائے گا۔

تین روزہ ادبی و ثقافتی میلے میں 26 کتابوں کی رونمائی اور70 فیصد پروگرام انگریزی اردو اورسندھی زبان میں کروائے جائیں گے۔

karachi literature festival 2025