محسن نقوی کی اسلام آباد جناح اسٹیڈیم میں نیزہ بازی مقابلے کرانے کی خواہش پر اسپورٹس بورڈ نے پانی پھیر دیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جناح اسٹیڈیم میں نیزہ بازی مقابلے کرانے کی خواہش مسترد کر دی گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا کہ جناح اسٹیڈیم میں ٹینٹ پیگنگ، ہارس اینڈ کیٹل شو یا کسی بھی روایتی کھیل کا انعقاد ممکن نہیں۔
پی ایس بی حکام کا مؤقف ہے کہ نیزہ بازی جیسے مقابلے اسٹیڈیم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم کو آئندہ سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے۔ حکام کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایتھلیٹکس ٹریک بھی ان مقابلوں سے ناکارہ ہو سکتا ہے، اس لیے اسٹیڈیم میں روایتی کھیلوں اور تہواروں کی منصوبہ بندی مناسب نہیں۔
پی ایس بی نے مزید وضاحت کی کہ جناح اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس وینیو ہے، جو فیفا کے منظور شدہ فٹبال مقابلوں سمیت دو ساؤتھ ایشین گیمز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔