Aaj News

بدھ, مئ 21, 2025  
23 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں گرمیوں کی شروعات، دیگر شہروں میں سردی برقرار

گزشتہ روز لہہ میں منفی 6، گوپس اور کالام میں منفی 5، استور میں منفی 4 جبکہ اسکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 16 فروری 2025 09:49am

کراچی میں آج صبح سے موسم صاف اور دھوپ تیز ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں موسم گرم جبکہ رات میں خنکی کا امکان ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے اور شمالی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو دن کے دوران گرمی کا احساس بڑھا سکتی ہیں۔

دیگر شہروں کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ کوئٹہ، زیارت اور پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت

گزشتہ روز لہہ میں منفی 6، گوپس اور کالام میں منفی 5، استور میں منفی 4 جبکہ اسکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi weather

Weather Updates