پشاور میں نجی دشمنی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں 5پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ماشوخیل میں رات دو بجے پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین میں امان اللّٰہ ولد قاسم خان شامل ہے، جس کی پرانی دشمنی چل رہی تھی۔
پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، مزید کڑیاں کھلنے لگیں
دیگر جاں بحق افراد فریق دوم کے دوست تھے، جن میں پولیس اہلکار ناہید ولد ہستم بھی شامل تھا۔ پولیس کے مطابق ماشوخیل واقعے میں قتل ہونے والے تمام افراد کی عمریں 40 سال سے کم ہیں۔
پنجاب: مخلتلف حادثات ہیں تین سگے بھائیوں سمیت دس افراد جاں بحق
مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ کے پیچھے 2005 میں ہونے والا ایک قتل کارفرما ہے، جب امان اللّٰہ نے مبینہ طور پر ملزمان کے ایک رشتہ دار کو قتل کیا تھا۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔