Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

سرکاری ملکیتی اداروں کا 2 سالوں میں 851 ارب37 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف

گزشتہ مالی سال 2023-24 بارے کارکردگی رپورٹ جاری
شائع 19 فروری 2025 11:30pm

سرکاری ملکیتی اداروں کا 2 سالوں میں 851 ارب37 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی نقصان پانچ ہزار 748 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سرکاری ملکیتی اداروں کی گزشتہ مالی سال 2023-24 بارے کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گذشتہ مالی سال این ایچ اے کانقصان سب سے زیادہ 295 ارب 58 کروڑ روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق کیسکو120 ارب 45 کروڑ اور پیسکو نے88ارب72کروڑ روپے کا نقصان کیا، جبکہ گذشتہ مالی سال پی آئی اے نے73 ارب59 کروڑ روپےکا نقصان کیا۔

پاکستان ریلویز نے51 ارب 37 کروڑ، سیپکو نے 37 ارب کا نقصان کیا، لیسکو نے 34 ارب 19 کروڑ، اسٹیل ملز نے31 ارب19کروڑ کا نقصان کیا۔

رپورٹ کے مطابق آئیسکو 15 ارب 80 کروڑ جبکہ حیسکو نے22 ارب 20کروڑ روپےنقصان کیا، پاکستان پوسٹ آفس نے دو سالوں میں 13 ارب43 کروڑ روپے نقصان کیا۔

سالانہ بنیادوں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 14 فیصد کمی بھی ہوئی، اسی طرح گذشتہ مالی سال سرکاری ملکیتی اداروں کا منافع 820 ارب روپے رہا۔

سالانہ بنیادوں پرسرکاری ملکیتی اداروں کے منافع میں14.61فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ مالی سال میں او جی ڈی سی ایل کا منافع سب سے زیادہ 209 ارب رہا۔

پی پی ایل 115ارب 40 کروڑ، نیشنل پارک مینجمنٹ کا منافع 76 ارب 80 کروڑ روپے رہا۔