ریاست کو حق پہنچتا ہے عارف علوی کے خلاف کارروائی کرے، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ نے سابق صدرعارف علوی پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی کو سب سے بڑا آئینی آفس سنبھالنے کا موقع ملا، وہ آدمی پہلے جتنا گھٹیا تھا وہ ویسا ہی رہا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اسے 5 سال میں اس عہدے سے کوئی فرق نہ پڑا، وہ ویسا کا ویسا ہی آفس سے باہر آیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عارف علوی ریاست کے خلاف بات کررہے ہیں، ریاست کو حق پہنچتا ہے کہ عارف علوی کے خلاف کارروائی کرے، کم از کم اسکو دی گئیں مراعات تو واپس لی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں، پی ٹی آئی نے سسٹم کو قبول کرلیا ہے تو مصنوعی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے۔
مشیر وزیراعظم انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ دھاندلی کے حوالے سے بات نہ کریں، اگر ان کو شکایات ہیں تو سسٹم کے ذریعے اپنا کیس دائر کریں۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ 2018 میں نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدان اپنے مسائل حل کرنے کے لیے کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے تو سسٹم ایسے ہی چلتا رہے گا، اگر سیاستدان ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل کا حل نکل آئےگا۔
Comments are closed on this story.