Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

مصطفی عامر قتل کیس؛ قائمہ کمیٹی کےاہم اجلاس میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے و دیگر کی بریفنگ

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹھوس شواہد اورلائحہ عمل پرمشتمل مسودہ پیش کرنے کی ہدایات دیں
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2025 10:40pm

مصطفیٰ عامرقتل کیس کی تحقیقات اسٹینڈنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی کراچی میں بیٹھک لگی، اجلاس میں قادرپٹیل، سید رفیع اللہ، نبیل گبول اورخواجہ اظہارشریک ہوئے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر دیگر نے قتل کیس اور منشیات اسمگلنگ سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹھوس شواہد اورلائحہ عمل پرمشتمل مسودہ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصطفی عامر قتل کیس اور ابتک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی چیئرمین رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کی، اجلاس میں اراکین کمیٹی ایم این اے آغارفیع اللہ، خواجہ اظہارالحسن، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹرایف آئی اے، سیکریٹری ایکسائز سندھ، ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز، سی آئی اے، ساؤتھ، ایس ایس پی اے وی سی سی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف

آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، محکمہ انسداد منشیات بریگیڈیئرعمران علی ڈائریکٹرایف آئی اے نعمان صدیقی اور سیکریٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن سلیم راجپوت نے متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات سمیت، منی لانڈرنگ، منشیات مافیاز اور دیگر جرائم سے متعلق پراب تک کی تمام تر ضروری تفصیلات اور موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

کمیٹی اراکین کی جانب سے مصطفی عامر قتل کیس کے مختلف پہلوؤں، پس پردہ عوامل اور محرکات پر باہم گفت و شنید اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اداروں سے سوالات و جوابات سمیت مذید ضروری تفصیلات کی طلبی کا اعادہ کیا گیا۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹھوس شواہد، جامع حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشتمل مسودہ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

karachi

Mustafa Kidnapping case

Mustafa Murder Case

Armaghan

Shiraz

Mustafa Murder Case Witness