کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے بھی زیادہ طاقتور قرار، مستقبل میں یہی ملے گا؟

کاکروچ کا دودھ پروٹین اور چکنائی سے بھرا ہوتا ہے، جو اسے زمین پر سب سے زیادہ غذائیت بخش مادوں میں سے ایک بناتا ہے، محققین
شائع 08 مارچ 2025 10:45am

لوگ اکثر پالک، بیر اور گری دار میوے جیسے کھانوں کو ”سپر فوڈز“ کہتے ہیں کیونکہ وہ بہت غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کاکروچ کا دودھ بھی ایک سپر فوڈ ہو سکتا ہے۔

آپ حیران ہوں گے لیکن سائنسدانوں نے پایا کہ ایک خاص قسم کے کاکروچ (Diploptera punctata) کا دودھ گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔ اس نے غذائیت کے ماہرین کی توجہ مبذول کرائی ہے، جن کے خیال میں اس سے صحت کے حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

سائسندانوں کا دعویٰ ہے کہ کاکروچ کا دودھ پروٹین، چکنائی اور شکر سے بھرا ہوتا ہے، جو اسے زمین پر سب سے زیادہ غذائیت بخش مادوں میں سے ایک بناتا ہے۔

ٹھوس، مائع اور گیس کے علاوہ ایلین سیارے پر پانی کی چوتھی پُراسرار شکل دریافت

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایک غیر معمولی ذریعہ سے آتا ہے، کاکروچ کے دودھ پر اس کی غذائیت کی قدر کے لیے تحقیق کی جا رہی ہے۔ یہ مستقبل میں کھانے کا ایک نیا ذریعہ بن سکتا ہے۔ یہ دریافت خوراک پیدا کرنے کے نئے متبادل پائیدار طریقوں کی قیادت کر سکتی ہے۔

2016 میں، سائنسدانوں نے ایک دودھیا مائع کا مطالعہ کیا جو مادہ پیسیفک بیٹل کاکروچ اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے لیے پیدا کرتی ہے۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ جب کاکروچ کے بچے زرد رنگ کا مائع پیتے ہیں تو اس سے ان کے پیٹ میں کرسٹل بن جاتے ہیں۔

’خدا واقعی موجود ہے‘: سائنسدان نے ثبوت کیلئے ریاضیاتی فارمولا پیش کردیا

جس کے بعد محققین نے پایا کہ کاکروچ کے دودھ میں بھینس کے دودھ سے تین گنا زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ یہ پروٹین، صحت مند شکر اور دیگر غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہے جو خلیوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔

کاکروچ کا دودھ ابھی تک لوگوں کے پینے کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ بنیادی مسئلہ اسے بڑے پیمانے پر پیدا کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔