بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے تو فائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ برطانوی اخبار پھٹ پڑا

چیمپئنزٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 ہزار سے زائد کلومیٹر سفر کیا جبکہ بھارتی ٹیم صرف دبئی میں ہی مقیم رہی، ٹیلی گراف
شائع 08 مارچ 2025 03:42pm

چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے پر برطانوی اخبار نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے بھارت کے دبئی میں تمام میچز کھیلنے کو بڑا ایڈوانٹیج قرار دیا۔

اخبار نے لکھا کہ بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔

چیمپئنزٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 ہزار سے زائد کلومیٹر سفر کیا جبکہ بھارتی ٹیم صرف دبئی میں ہی مقیم رہی۔ اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔

سنیل گواسکر نے سابق انگلش کپتانوں کو کھری کھری سنا دی

یاد رہے کہ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کو دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلنے پر بڑا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

بھارت کا نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے، راجیو شکلا

اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ”ہوم ایڈوانٹیج“ کو انگلینڈ کے سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین اور مائیک آتھرٹن کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

telegraph newspaper

slams BCCI

playing in dubai

all matches