Aaj News

جمعہ, جولائ 18, 2025  
23 Muharram 1447  

جامعہ کراچی کے قریب پھٹنے والی پانی کی لائن کی مرمت میں تاخیر کا خدشہ

معائنے کے دوران لائن کا 40 فٹ سے زائد کا حصہ متاثر پایا گیا ہے.
شائع 01 مئ 2025 03:57pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں 84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے تاحال شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔شہر قائد کو پانی کی فراہم کرنےوالی اہم لائن کی مرمت مقررہ وقت یعنی 96 گھنٹوں میں مکمل ہونا ناممکن قرار دے دی گئی ہے۔ مرمت کے دوران کیے گئے اندرونی معائنے میں لائن کا 40 فٹ سے زائد کا حصہ متاثر پایا گیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نہ صرف بڑے شگاف بلکہ متعدد چھوٹے شگاف بھی سامنے آئے ہیں جن کی مرمت بھی ضروری ہے۔ اگر متاثرہ حصے کی مکمل مرمت نہ کی گئی تو لائن دوبارہ پھٹنے کا خطرہ برقرار رہے گا۔

جامعہ کراچی کے قریب پانی کی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی، آدھا علاقہ زیر آب

محکمہ انجینئرنگ کا کہنا ہے کہ اتنے وسیع نقصان کے بعد مرمت کا عمل 96 گھنٹوں میں مکمل کرنا ممکن نہیں رہا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لائن پر نئے والو لگانے کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کراچی میں 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے پانی کی فراہمی تاحال متاثر، مرمتی کام جاری

مزید برآں لائن پھٹنے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی ایک علیحدہ تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کا ساٹھ فیصد علاقہ زیر آب آ گیا تھا جس کی وجہ سے شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کی فراہمی اب تک متاثر ہے۔ جبکہ واٹر کارپوریشن نے96 گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

karachi

Water supply

Wastage of water

water pipeline burst