لاہور ائیرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا، تحقیقات شروع
ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی ذرائع
لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے قریب ایک ڈرون گرگیا، ڈرون کی اطلاع پر سیکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔
Drones
lahore airport
Pakistan India Clash 2025
Indian Drone Attack
pakistan india drone war
مقبول ترین
Comments are closed on this story.