Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، مزید 23 فلسطینی شہید

خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 1 اسرائیلی فوجی ہلاک
شائع 15 جون 2025 06:19pm

غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جہاں حالیہ تشدد میں امداد کے منتظر 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ آج صبح سے اب تک مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 23 نہتے فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

خان یونس کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر تازہ ڈرون حملے، مزید 13 فلسطینی شہید

اسپین کے شہر بارسلونا میں فلسطینیوں کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ بھی ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب یمن میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر محمد عبدالکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔

Ghaza

GHAZA WAR