Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

کراچی : ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلے کی شدت 2.5 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز
شائع 16 جون 2025 03:00pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 2.5 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے اور افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

karachi

earthquake

karachi earthquake