Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دے گا، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کررہے ہیں، ٹیمی بروس کی میڈیا کو بریفنگ
شائع 17 جون 2025 11:49pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی شہریوں کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایران اور عراق کے سفر سے گریز اور اسرائیل و یوکرین میں بنکرز میں رہنے کی تنبیہ بھی کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے امریکا کا مؤقف دوٹوک اور شفاف ہے اور واشنگٹن ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی شہریوں کو بنکرز میں پناہ لینی پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے، اسی لیے ایران کے سفر سے مکمل اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کو عراق کے سفر سے بھی گریز کرنا چاہیے، جب کہ اسرائیل میں موجود امریکیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔

ٹیمی بروس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتی راستوں کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جنگوں کے خاتمے کو ترجیح دی ہے، مگر ساتھ ہی وہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

Middle East tensions

travel advisory

Tammy Bruce

Iran vs Israel