برطانیہ میں نوجوان ہنر سیکھنے لگے
.
آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) نے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، لیکن جہاں بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس ترقی نے سیکڑوں نوکریاں بھی ختم کر دی ہیں۔ ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھنے کا خوف معاشرے میں بڑھتا جارہا ہے۔ یہ خوف نوجوانوں کو روزگار کے لئے متبادل تلاش کرنے اور ہنر کی طرف لے آیا ہے۔ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں نوجوان ایسی نوکریوں سے دور ہو رہے ہیں جو اے آئی کی وجہ سے ختم ہو سکتی ہیں اور اب وہ مختلف ہنر سیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ نوجوان پلمبنگ، الیکٹریشن، اور تعمیرات جیسے شعبوں میں کریئر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ یہ پیشے تکنیکی تبدیلیوں سے زیادہ محفوظ ہیں اور طویل مدتی روزگار کی ضمانت دیتے ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔