پیوٹن کا دورۂ بھارت
.
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دورۂ بھارت کے دوران جمعے کو وزیرِ اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ پیوٹن کا یہ دورہ یوکرین جنگ کے بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ پیوٹن کا بھارت کے صدارتی محل راشٹراپتی بھون پر رسمی استقبال کیا گیا اس کے بعد مشترکہ اجلاس ہوا۔ صدر پیوٹن نے مہاتما گاندھی کی یادگار راج گھاٹ پر پھول چڑھائے بعد ازاں وزیرِ اعظم مودی اور مہمان صدر پیوٹن نے تجارتی، توانائی، اور خارجہ پالیسی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔
مقبول ترین























