فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا کی تیاریاں عروج پر

.
شائع 05 دسمبر 2025 10:01pm

ارجنٹینا کے دارالحکومت بوئنوس آئرس میں فیفا ورلڈ کپ کے ڈرا سے قبل فٹبال شائقین کا جوش عروج پر ہے، ورلڈ کپ ڈرا کے قریب آتے ہی شہر بھر میں فٹبال فینز کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ڈرا سے قبل ہونے والی خصوصی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریڈ کارپٹ پر پہنچے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور میڈیا نے ان کی آمد کو نمایاں طور پر کور کیا۔گلیوں میں فٹبال کے رنگ بکھر گئے جب کہ شائقین نے اپنے ہیرو لیونل میسی سے محبت کے اظہار کے لیے یادگاری تصاویر بنوائیں۔ اسی دوران ایک فٹبال فین نے ورلڈ کپ ٹرافی کی نقل ہاتھ میں اٹھا کر لیونل میسی کے مجسمے کے ساتھ تصویر کھنچوائی، جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔