اس سال کرسمس کی نایاب تاریخ جو صدی میں ایک بار آتی ہے

تاریخ کی ہم آہنگی نے کرسمس کے روایتی جشن میں ایک نئی معنویت اور خوبصورتی کا اضافہ کردیا ہے۔
شائع 10 دسمبر 2025 12:07pm

سال 2025 کا کرسمس ایک غیر معمولی عددی حسن کے ساتھ آرہا ہے۔ 25/12/25 کی یہ ترتیب نہ صرف خوبصورت دکھائی دیتی ہے بلکہ تاریخ میں ایک سو سال بعد دوبارہ وقوع پذیر ہو رہی ہے۔

اگرچہ کرسمس ہمیشہ 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے، مگر سال کے ہندسوں کا ”25“ پر ختم ہونا اس دن کو ایک منفرد ہم آہنگی دیتا ہے جو سنہ 1925 کے بعد اب آ رہا ہے یعنی اس سے قبل یہ ترتیب 25 دسمبر 1925 کو سو سال پہلے بنی تھی، اور اب 2025 میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔ اگلی بار یہی منظر 2125 تک ممکن نہیں۔

اعداد کی اس خاص ہم آہنگی نے تقویمی ماہرین، عددی دلچسپی رکھنے والوں اور شوقیہ مبصرین کو بھی متوجہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس منفرد دن کے حوالے لوگ 25 دسمبر 25 کی عددی ہم آہنگی کو موضوعِ گفتگو بنا رہے ہیں۔ لوگ اس یادگار دن کے لیے خصوصی پوسٹس، ڈیزائنز اور دیگر یادگار چیزیں تیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

کرسمس کی آمد آمد، سانٹا کلاز سرخ و سفید لباس ہی کیوں پہنتا ہے؟

یہ سال، مہینہ اور دن میں ‘پچیس’ کا ایسا ترتیب وار امتزاج بن رہا ہے جو کرسمس کے روایتی جشن میں ایک نئی معنویت اور خوبصورتی کا اضافہ کررہا ہے۔ اگرچہ تہوار کا اصل پیغام اور روح یکساں رہتے ہیں، مگر اس بار تاریخ کی انوکھی ترتیب نے دن کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے، جسے بہت سے لوگ اپنی زندگی کا ایک یادگار لمحہ اور “ایک بار ملنے والا موقع” قرار دے رہے ہیں۔

دنیا بھر کے مسیحی 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے احترام میں کرسمس مناتے ہیں۔ اس بار بھی مسیحی قیادت نے اسی موقع کو اختیار کر کے کرسمس کے پیغام کو زیادہ مؤثر طریقے سے منانے کی حکمتِ عملی اپنائی۔

مالٹا میں انوکھا کرسمس انداز

صدیوں کے سفر کے دوران کرسمس مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ ایک عالمی تہوار بن چکا ہے، جس میں مذہبی رسومات، خاندانی میل جول، تحائف کا تبادلہ، خصوصی کھانے، رنگارنگ تقاریب اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہو چکی ہیں۔

اس سال، کرسمس تاریخ اور سنہ کی ہم آہنگی کی وجہ سے یہ تہوار یادگار موقع میں تبدیل ہوگیا ہے جسے دوبارہ دیکھنے کے لیے آنے والی نسلوں کو پورے سو سال انتظار کرنا پڑے گا۔