پیمرا اور الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کا خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام پر غور

ملاقات میں پاکستانی میڈیا کی عالمی رسائی، سرمایہ کاری کے نئے راستوں اور صنعت کے مسائل پر تفصیلی گفتگوہوئی
شائع 10 دسمبر 2025 07:34pm

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر سکندر رشید چوہدری نے الفلاح ایسٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف اور اُن کی ٹیم سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے خصوصی میڈیا فنڈ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعدیہ وداد، کنسلٹنٹ (میڈیا و تعلقاتِ عامہ) کے مطابق ملاقات میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پرائیویٹ فنڈز کی کیٹیگری کے تحت ایک اسپیشل میڈیا فنڈ قائم کیا جائے جو پاکستانی مواد کو عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوسکے۔

اس موقع پر میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، سرمایہ کاری کے امکانات اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس شعبے میں نئی راہیں کھولنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

سعدیہ وداد کا کہنا ہے کہ پیمرا کے مطابق یہ پیش قدمی ملکی میڈیا میں جدت، استعداد اور بین الاقوامی میدان میں مسابقت بڑھانے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

PEMRA

Pemra Initiative

Private Investment

Media Fund