کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز سے دلچسپ تصاویر
.
برطانوی فوٹوگرافر مارک میتھ کوہن نے روانڈا کے ویرونگا پہاڑوں میں چار دن کی تلاش کے بعد ایک کھیلتے کودتے نوجوان گوریلے کی ایسی تصویر لی جو اس سال کے ‘نیکون کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز’ کا بہترین عکس قرار پائی۔ مقابلے کے لیے 109 ممالک سے دس ہزار سے زائد تصاویر موصول ہوئیں جن میں سے مختلف اقسام کے فاتحین کا اعلان لندن میں کیا گیا۔ نوجوان اور جونیئر کیٹیگریز میں بھی امریکی اور جرمن فوٹوگرافروں نے ایوارڈ حاصل کیے۔ تمام نمایاں تصاویر لندن کی ایک گیلری میں 14 دسمبر تک نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
Nikon Comedy Wildlife Awards
High Fiving Gorilla
British photographer Mark Meth Cohn
مقبول ترین















