اسکائی ڈائیورکا پیراشوٹ جہاز کے ونگ میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

15 ہزار فٹ کی بلندی پر خطرناک حادثہ، اسکائی ڈائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2025 02:55pm

آسٹریلوی حکام نے ایک خطرناک واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کے ونگ سے پچکنے کے بعد ہوا میں معلق ہوکر رہ گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کے مطابق 15 ہزار فٹ (4,600 میٹر) کی بلندی پر 16 اسکائی ڈائیورز نے ایک بڑے فارمیٹ میں چھلانگ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی، جسے ایک کیمرہ آپریٹر بھی ریکارڈ کر رہا تھا۔ جیسے ہی پہلا ڈائیور طیارے کے دروازے پر پہنچا، چند ہی لمحوں میں صورتِ حال بے قابو ہوگئی۔

جاری کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائیور کا ریزرو پیراشوٹ اُس وقت کھل گیا جب اس کا ہینڈل جہاز کے وِنگ فلیپ کے ساتھ پھنس گیا۔ اچانک کھلنے والا پیراشوٹ جہاز کی دم سے لپٹ گیا اور ڈائیور جھٹکے سے پیچھے کی جانب اچھل کر لٹک گیا، اس دوران اس کی ٹانگیں جہاز سے ٹکرائیں۔

حادثے کے دوران ڈائیور نے کیمرہ آپریٹر کو بھی ٹکر ماری جو جہاز کے کنارے بیٹھا چھلانگ کی تیاری کر رہا تھا اور وہ بھی اچانک فری فال میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈائیور چند لمحوں تک اپنے ہیلمٹ پر ہاتھ رکھ کر جیسے شاک میں کھڑا تھا، جبکہ وہ کھائی جیسے خلا پر لٹکا ہوا تھا۔ بیورو کے مطابق ڈائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہُک نائف سے ریزرو پیراشوٹ کی رسی کاٹ کر خود کو آزاد کرایا، جس کے بعد اس نے مین پیراشوٹ کھولا اور بحفاظت زمین پر اُتر گیا۔

بیورو کے چیف کمشنر اینگَس مِچل کا کہنا تھا کہ ہُک نائف رکھنا لازمی قانون کا حصہ نہیں، لیکن ایسے واقعات میں یہ جان بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔‘

ادھر واقعے کے دوران طیارے کی دم کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے کنٹرول میں مشکل کے باوجود ’مے ڈے‘ کال دی اور بالآخر جہاز کو محفوظ لینڈنگ میں کامیاب کیا۔

VIDEO GOES VIRAL

in plane's wing

gets stuck

parachute

Skydiver's