کینیا کی خاتون نے درخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگا کر نیا ریکارڈ بنالیا

خاتوں نے اپنا ہی پچھلا ریکارڈ توڑ کر یہ نیا ریکارڈ بنایا اور اسے نسانیت کو جگانے والا پیغام قرار دیا۔
شائع 12 دسمبر 2025 02:58pm

کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے درخت کو مسلسل 72 گھنٹے تک گلے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ نہ صرف اپنے سابقہ 48 گھنٹے کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے انجام دیا بلکہ ماحول کے تحفظ کا پیغام بھی عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

کینیا کی ماحولیاتی کارکن نیری نے اس چیلنج کے لیے نیری قصبے کے سرکاری احاطے میں موجود ایک مقامی اور قدیم درخت کا انتخاب کیا۔ جہاں ان کے حامی اور معاونین ہر لمحہ ان کی ہمت بڑھاتے رہے۔ ایک موقع پر وہ نیند کے غلبے میں لڑکھڑا گئیں مگر ان کے ساتھیوں نے فوراً انہیں سنبھالا، جنہوں نے اس مہم کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مبصرین کی فیس بھی ادا کی۔

اس سال کرسمس کی نایاب تاریخ جو صدی میں ایک بار آتی ہے

متھونی نے اس چیلنج کو ”انسانیت کو جگانے والا پرامن پیغام“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر مظاہروں میں بدنظمی کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، مگر درخت کو گلے لگانے کا یہ علامتی احتجاج تمام اختلافات سے بالاتر ہوکر یکجہتی کی علامت ہے۔

اس موقع پر ان کا مخصوص لباس بھی توجہ کا مرکز رہا۔ انہوں نے بتایا کہ سیاہ رنگ افریقی طاقت، مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت ہے جبکہ سبز رنگ جنگلات کی بحالی، امید اور نئی زندگی کی نشانی ہے۔

’مکھیوں کا حملہ اور بڑی جنگیں‘: نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

سرخ رنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ مقامی کمیونٹیز کی جدوجہد اور حوصلے کا اظہار ہے، جبکہ نیلا رنگ پانی اور سمندروں کے محافظوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

تروفینا متھونی کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کی تیزی سے ہونے والی کٹائی کے خطرات کے بارے شعور بیدار کرنا چاہتی ہیں۔

Intresting

Truphena Muthoni

breaks own record

for 72 hours

hugs tree

Kenyan woman