جان سینا کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں سفر ختم، آخری میچ میں کیا ہوا؟

جان سینا نے 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھا تھا، 23 برس بعد ان کا کیرئیر اختتام کو پہنچا
شائع 14 دسمبر 2025 04:15pm

عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا کے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے طویل اور یادگار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ جان سینا اپنے آخری میچ میں گنٹر کے ہاتھوں ہار گئے اور انہیں ٹیپ آؤٹ کرنا پڑا، جو کہ ان کے کبھی ہار نہ ماننے والے نعرے کے برعکس ایک جذباتی اختتام تھا۔

جان سینا نے اپنے آخری میچ میں مشہور انگیجمنٹ گانے (My Time Is Now) کے ساتھ رنگ میں قدم رکھا، جبکہ ان کے مقابل ریسلر گنٹر پہلے سے موجود تھے۔

میچ کے آغاز میں گنٹر جان سینا پر حملہ آور ہوئے تو انہوں نے اپنے مشہور سِگنیچر اسٹائل کے ساتھ جواب دیا، مگر گنٹر صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔

بعد ازاں جان سینا نے اپنا مشہور داؤ لگایا اور گنٹر کو ‘سلیپر سبمشن ہولڈ’ میں ڈال دیا لیکن گنTر نے دوبارہ سلیپر ہولڈ لگایا اور سینا آخرکار ٹاپ آؤٹ کر گئے۔ یہ تقریباً 20 سال بعد پہلا موقع تھا جب جان سینا کسی میچ میں ٹاپ آؤٹ ہوئے۔


میچ کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈز نے رنگ میں آ کر جان سینا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان ریسلرز میں ٹرپل ایچ، کوڈی روڈز، سی ایم پَنک، شون مائیکلز، دی مز اور اے جے اسٹائلز شامل تھے۔


سینا نے 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھا اور 23 سالہ شاندار کیرئیر کے بعد ہفتے کی شب ان کا کیرئیر اختتام کو پہنچا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ریکارڈ 17 مرتبہ عالمی چیمپئن بنے۔

گوگل نے بھی جان سینا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اب گوگل پر جان سینا سرچ کرنے پر ان کا مشہور ہاتھ ہلانے والا اشارہ اسکرین پر نمودار ہو جاتا ہے۔ اگرچہ انہوں نے رِنگ میں مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن وہ کمپنی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر منسلک رہیں گے اور اب انکی توجہ فلمی کیرئیر پر ہوگی۔

WWE

JOHN CENA

world wrestling entertainment

John Cena last match