سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر مہنگا ہوکر 4325 ڈال فی اونس پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے باعث فی تولہ سونا 2600 مزید مہنگا ہوگیا، قیمت چار لاکھ54ہزار862 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 2600 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا 2229 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے فی تولہ ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر مہنگاہوکر 4325 ڈال فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ چاندی 68 روپے اضافے کے بعد 6532 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
Gold rates Pakistan
gold rate increase
gold world market
10 Gram Gold
per tola gold
مقبول ترین
















