20 کلو سونا فراڈ، ملزم نے سوتیلی ماں کو بھی نہ بخشا

مقدمہ درج، پولیس نے فراڈ کےعلاوہ دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردیں
شائع 18 دسمبر 2025 09:12am

لاہور کے علاقے اچھرہ میں سونے کے بڑے فراڈ کا معاملہ مزید سنگین رخ اختیار کر گیا ہے، جہاں 20 کلو سونے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم شیخ وسیم نے اپنی سوتیلی ماں کو بھی نہ بخشا اور کروڑوں روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہو گیا۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں دکانداروں سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والا ملزم شیخ وسیم اپنی سوتیلی ماں کا ڈیڑھ سو تولہ سے زائد سونا بھی لے کر غائب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اس سونے کی مالیت تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھ رہی ہے، معاملے میں مزید انکشافات سامنے آ رہے ہیں، تاہم تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے یا نہیں۔

کراچی: دو چینی باشندے اے ٹی ایم فراڈ کی کوشش میں پکڑے گئے

پولیس ذرائع کے مطابق فراڈ منظر عام پر آنے سے قبل ہی ملزم کے بیوی بچے بیرون ملک جا چکے تھے۔ ملزم کی ٹریول ہسٹری سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مختلف ممالک کے مسلسل سفر کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کو درخواستیں دے رکھی ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے صرف مارکیٹ کے چکر لگائے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے افسر بن کر سرکاری افسران سے سونا ہتھیانے والا مکینک گرفتار

مارکیٹ کے چالیس دکانداروں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو درخواستیں دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک چار درخواستوں کے حقائق کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دیگر درخواستوں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ ملزم کے خلاف اب تک دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

Fraud

Stepmother

Spare

accused

did not even

20 kg gold