اننت امبانی کا لیونل میسی کو 36 کروڑ 40 لاکھ روپےکی گھڑی کا تحفہ

دنیا بھر میں اس قیمتی گھڑی کے صرف 12 نمونے دستیاب ہیں۔
شائع 20 دسمبر 2025 11:40am

فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی کو حالیہ دوہ بھارت میں امیرترین کاروباری شخصیت اننت امبانی کی جانب سے دی جانے والی ایک نایاب گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی قیمت تقریباً 1.1 ملین ڈالر (36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

رچرڈ میل RM 003-V2 GMT ٹوربیلون ’ایشیا ایڈیشن‘ کی اس قیمتی گھڑی کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے دستیاب ہیں۔ یہ گھڑی رچرڈ میل کے ابتدائی اور سب سے مشہور ماڈلز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔

اس گھڑی میں دستی طور پر چلنے والی ٹوربیلون حرکت ہے، جو گھنٹے، منٹ، ڈبل ٹائم زون، فنکشن سیلیکٹر، پاور ریزرو اور ٹارک انڈیکیٹرز جیسے فیچرز فراہم کرتی ہے۔ اس کا ڈیزائن سیاہ کاربن کیس اور ٹائٹینیم بیس پلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر میسی کی گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہو گئیں جس میں ان کے ساتھ اننت امبانی بھی موجود ہیں۔

میسی کو یہ قیمتی تحفہ دینے کے ساتھ ساتھ اننت امبانی تصاویر میں خود بھی ایک نایاب رچرڈ میل RM 056 سفائر ٹوربیلون گھڑی پہنے ہوئے نظر آئے۔ یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر ( 1.4 ارب پاکستانی روپے) ہے، جو کہ ایک انوکھا اور انتہائی قیمتی ماڈل ہے۔

Anant Ambani

expensive watch

1.2 million

Richard Mille watch.

visit to India

Football star Lionel Messi'