لاہور: 9 مئی گلبرگ گاڑی جلانے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل، فیصلہ آج متوقع
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے آج مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت مکمل۔ مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 33 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، جبکہ پراسکیوشن کے 41 گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے۔
عدالت نے دورانِ ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر نو مئی کو گلبرگ کے مختلف علاقوں میں گاڑیاں جلانے اور دیگر جرائم کے الزامات عائد تھے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے آج فیصلے کے اعلان کی توقع ہے، جو اس مقدمے میں شامل تمام ملزمان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔













