پیپلز پارٹی رہنما کا قتل: 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 12 ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت 16 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی، 3 ملزمان بری
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2025 11:32am

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجا ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اورعمران کے قتل کے کیس میں اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق مقتول راجہ ناصر حنیف اور ملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا، جس کے نتیجے میں یہ قتل پیش آیا۔

۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عصمت اللہ نے کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی اور دیگر مختلف دفعات کے تحت انہیں 16 سال قید کے علاوہ جرمانے اور معاوضے کی سزا بھی دی۔ عدالت نے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کردیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ تمام سزا یافتہ ملزمان نے مشترکہ طور پر راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کے قتل میں حصہ لیا، جس کی سزا کے طور پر انہیں قانونی کارروائی کے تحت سخت ترین سزائیں سنائی گئیں۔

پاکستان

اسلام آباد

murder case

Verdict

life imprisonment

raja nasir Hanif