اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تعطیل ہوگی یا نہیں؟ نوٹیفکیشن آگیا

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 24 دسمبر 2025 08:37pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تعطیل کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو وفاقی اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی، تمام وفاقی وزارتیں اورمحکمے جمعہ کو کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات سے وابستہ ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہوگا۔

اسلام آباد

Notification

holiday

Public Holiday

cabinate division