بنگلہ دیش: جلا وطن رہنما کی 17 برس بعد واپسی

.
شائع 25 دسمبر 2025 01:41pm

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان نے والدہ کی خراب صحت کے باعث پارٹی قیادت سنبھال لی ہے۔ 17 سال خودساختہ جلاوطنی کی ذندگی گزارنے کے بعد بنگلہ دیش واپسی پر ڈھاکا میں پارٹی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے، مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی اور داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کی گئی۔