لاہور: باراتیوں سے بھری گاڑی نہر میں جاگری، 1 شخص جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں
شائع 28 دسمبر 2025 10:42am

لاہور کے علاقے کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں سے بھری ایک ویگن بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویگن تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک سے پھسلتے ہوئے نہر میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں گری ویگن سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا،حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 55 سال کے حنیف کے نام سے ہوئی،جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

lahore

Road Accident

1 died

traffic accidents