پشاور میں ٹارگٹ کلر گروپ کا صفایا، سرغنہ سمیت 5 افراد ہلاک

پینے گروپ کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، سی سی پی او
شائع 29 دسمبر 2025 12:33pm

پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس نے ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروپ کے سرغنہ نجم الحسن سمیت پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق داؤدزئی میں یہ کارروائی مخصوص انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں گروپ کے سرغنہ نجم الحسن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ پینے گروپ نے پچھلے عرصے میں مختلف اضلاع میں 30 سے زائد پولیس اہلکاروں، سیاسی اور سماجی شخصیات کو ٹارگٹ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں حمید، بلال، حاجی ملنگ اور کامران بھی شامل ہیں، جنہیں مختلف جرائم اور حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن کے بعد پینے گروپ کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے اور وہ مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

peshawar

Police operation

terrorist group

killed 5