سونے کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سوتے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 143 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے رہ گیا۔
آل پاکستان جویلیئرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کمی دیکھی گئی اور فی اونس ریٹ گھٹ کر 4 ہزار 346 ڈالر ہوگیا۔
ملک بھر میں سونا فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 میں اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 143 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے ہوگیا۔
تاہم رواں سال کے دوران سونا مجموعی طور پر خاصا مہنگا رہا۔ سال 2025 میں 10 گرام سونا 1 لاکھ 58 ہزار 60 روپے بڑھا، جبکہ فی تولہ قیمت میں 1 لاکھ 84 ہزار 362 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1 ہزار 732 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی۔
















