بھارت میں جعلی ڈگریوں پر امریکی ویزوں کی فروخت کا کاروبار

کیرالا سے منظم نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد جعلی ڈگریاں، 36 ہزار سے زیادہ ویزا درخواستیں فراڈ ثابت
شائع 03 جنوری 2026 11:51am

بھارت کے مختلف شہروں میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے امریکی H-1B ویزوں کے حصول کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔

بھارتی جریدہ دی کمیون کے مطابق کیرالا پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جن پر 100 کروڑ روپے کے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کیرالا سے پکڑا گیا منظم نیٹ ورک پورے بھارت میں اب تک 10 لاکھ سے زائد جعلی ڈگریاں فروخت کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق گروہ کے ٹھکانوں سے 22 یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ سے زائد جعلی سرٹیفکیٹس، جعلی مہریں اور مارک شیٹس برآمد ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیٹ ورک اندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے لیے میڈیکل، نرسنگ اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں کی جعلی ڈگریاں فراہم کرتا تھا۔ اسی نوعیت کے نیٹ ورکس تامل ناڈو، کرناٹک، دہلی، مہاراشٹر اور گوا میں بھی سرگرم ہیں۔

امریکی سینٹر فار امیگریشن اسٹڈیز کی ڈائریکٹر کے مطابق بھارت میں ویزا جاری کرنے کے عمل میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی ہوتی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی ڈگری کی قیمت 1,400 ڈالر تک لی جاتی ہے اور اب تک 36 ہزار سے زیادہ جعلی اسناد فروخت ہو چکی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری ویزا کے بدلے بھاری رشوت دیتے ہیں، جبکہ جعلی ڈگریوں کے ساتھ جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، شادی اور پیدائش کے سرٹیفکیٹس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

india

کاروبار

Fake Degrees

US VISAs