تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے، ذرائع
شائع 04 جنوری 2026 05:15pm

قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کرکے انہیں شرکت کی دعوت دی تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اتوار کو قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کے معاملے پر نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس میں میں شرکت سے انکار کردیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں آج کانفرنس دعوت نامہ موصول ہوا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے اور مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے ہوں گے۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف پہلے ہی اپنے سابق رہنماؤں سے اظہارِ لاتعلقی کر چکی ہے، تحریک انصاف کا اعتماد حاصل نہ ہونا اس کانفرنس کو بے معنی کردیتا ہے، اِس کے پیشِ نظر تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے لیے کانفرنس میں شرکت ممکن نہ ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی کے علاوہ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

national conference

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

tehreek tahaffuz pakistan

National Dialogue Committee

Tehreek Tahaffuz Ayin e Pakistan