پنڈت کا مزاحیہ سوال: نورا فتحی کا ذکر سنتے ہی دلہن ہنسی سے لوٹ پوٹ

پنڈت نے ہنستے ہوئے کہا، 'میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔'
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2026 05:12pm

ہندو شادیوں میں پھیرے کے دوران پنڈت عام طور پر منتر پڑھتے ہیں، مگر بھارت میں ایک شادی میں دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

شادی کے پھیرے لیتے وقت یا منتر پڑھتے وقت عام طور پر روایتی اور سنجیدہ لمحات ہوتے ہیں، لیکن اس شادی میں پنڈت نے روایت سے ہٹ کر دلہا سے ایک مزاحیہ سوال پوچھا، جس کا تعلق بالی ووڈ کی ڈانسر نورا فتحی سے تھا۔

پنڈت نے اچانک دلہا سے پوچھا، ”اس حساب سے نورا فتحی آپ کی کیا لگتی ہیں؟“

یہ سوال سنتے ہی دلہن اور مہمان قہقہوں سے لوٹ پوٹ ہو گئے، جبکہ دلہا کچھ لمحوں کے لیے حیران رہ گیا۔ جب دلہا نے سوچ کر جواب دیا، ”کیا یہ میری بہن لگتی ہیں؟“ تو دلہن نے مذاق میں کہا، ”شاید ممی!“

اس پر پنڈت نے ہنستے ہوئے کہا، ”ماں! آپ سے بہت بڑی ہیں، جہاں بھی جائیں ان کے پاؤں چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔“

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے پنڈت کی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز کی تعریف کی۔ کچھ نے کہا، ”پنڈت جی آن فائر ہیں“، جبکہ دیگر نے مذاق میں کہا، ”لگتا ہے پنڈت جی نورا فتحی کے فین ہیں!“

ایک صارف نے لکھا، ”ایسا پنڈت ہر شادی میں ہونا چاہیے“، اور ایک اور نے مزاحیہ انداز میں کہا، ”اوور ٹائم کر لوں گی، مگر شادی میں یہی پنڈت جی آئیں گے!“

Hilarious Moment

BrideAndGroom

ViralVideo

IndianWedding

NoraFatehi