ایران میں پرتشدد احتجاج: جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی

احتجاج کے دوران 34 مظاہرین اور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 2,676 افراد گرفتار
شائع 07 جنوری 2026 01:05pm

ایران کے 27 صوبوں کے 92 شہروں میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی۔

مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار کیے جاچکے ہیں جن میں 34 مظاہرین اور 2 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک احتجاج کے دوران 2,676 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ احتجاج کا سلسلہ 28 دسمبر سے تہران میں شروع ہوا، جب تاجروں نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال اور مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد مظاہرے دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی پھیل گئے اور شدید پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔

ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 36 مظاہرین ہلاک ہوئے، جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے مظاہروں کے دائرے کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں اور اب تک 2,676 افراد کو مختلف شہروں میں حراست میں لیا گیا ہے۔

Iran Protest

iran inflation