کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ذرائع
شائع 07 جنوری 2026 07:34pm

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے، یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار افراد ماضی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی سہولت کاری میں بھی شامل تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

karachi

CTD operation

Terrorist Arrest

counter terrorism department\