امریکی حملے کا خدشہ، گرین لینڈ میں ڈنمارک اور فرانس کی فضائی مشقیں
امریکی حملے کے خدشے کے تناظر میں ڈنمارک اور فرانس نے گرین لینڈ کی فضاؤں میں مشترکہ فضائی مشقیں شروع کردیں۔
ڈنمارک کے ایف 35 لڑاکا طیاروں نے گرین لینڈ کی فضا میں پروازیں کیں، جبکہ فرانس کے ایم آر ٹی ٹی ٹینکر طیارے نے جنوب مشرقی گرین لینڈ کے اوپر ایندھن بھرنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ڈنمارک کی مسلح افواج کے مطابق یہ مشن یورپی اتحادیوں کے ساتھ آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
اس کا مقصد طویل فاصلے کی پرواز اور سخت قطبی حالات میں محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک ڈنمارک کی درخواست پر محدود تعداد میں فوجی بھی گرین لینڈ بھیج چکے ہیں تاکہ فضائی مشقوں اور دیگر فوجی سرگرمیوں کو سپورٹ فراہم کی جا سکے۔
ڈنمارک اور فرانس کی یہ مشترکہ کارروائی آرکٹک خطے میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی کشیدگی اور امریکی ممکنہ حملے کے خدشات کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔
مشقوں میں حصہ لینے والے طیاروں نے نہ صرف فضا میں پرواز کی بلکہ سخت قطبی حالات میں ایندھن بھرنے اور طویل فاصلے کی پرواز کے عملی تجربات بھی کیے۔















