بنگلہ دیش الیکشن 2026

.
شائع 12 فروری 2026 09:12am

جین زی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بنگلہ دیش میں آج پہلے عام انتخابات ہورہے ہیں۔ 127 سے 128 ملین سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ملک بھر کی تقریباً 300 نشستوں کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ ایک ریفرنڈم بھی جمہوری اصلاحات اور آئینی تبدیلیوں پر ایک ساتھ کرایا جا رہا ہے۔ اہم سیاسی جماعتوں میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، جماعتِ اسلامی اور دیگر اتحادی شامل ہیں، جبکہ سابقہ حکمران عوامی لیگ پر پابندی ہے اور اس کی رہنما شیخ حسینہ خود ساختہ جِلاوطن ہیں۔