کوہاٹ بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، ڈی پی او
شائع 13 فروری 2026 12:13pm

کوہاٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑا دہشت گردی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں کارروائی کے دوران بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔

ڈی پی او کوہاٹ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ اہلکاروں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہری محفوظ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کی ممکنہ دیگر کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں اور علاقے میں مزید تلاشی اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔