بنگلہ دیش انتخابات میں بی این پی کامیاب
.
بنگلہ دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت سے تقریباً دو دہائیوں بعد اقتدار میں واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے۔ پارٹی کے قائد طارق رحمان کے وزیرِاعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ حتمی سرکاری نتائج اور گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نئی حکومت کی حلف برداری متوقع ہے۔ فتح کے اعلان پر ڈھاکہ اور ملک بھر میں لاکھوں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آتش بازی، نعرے اور جھنڈیاں لہرا کر فتح کا جشن منایا۔
مقبول ترین



















