ہانیہ سے قربتوں کی خبریں، عاصم اظہر کی سابقہ منگیتر کا معنی خیز پیغام

اسٹوری نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
شائع 14 فروری 2026 03:35pm

پاکستانی اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہرکی منگنی ٹوٹنے کے بعد کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ تین سالہ تعلق اور منگنی کے اختتام کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوئیں، تاہم حالیہ دنوں میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے قریب آنے کی افواہوں نے صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

چند روز قبل عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد مداحوں نے دونوں کے دوبارہ قریب آنے کی چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔

اسی دوران میرب علی کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس پر درج تھا،
’میری فکر نہ کرو، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کرو جن کا حساب تم پر بڑھتا جا رہا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین اس پیغام کو عاصم اظہر کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور اسے ایک بالواسطہ طنز قرار دے رہے ہیں۔

اگرچہ میرب نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن وقت اور حالات کے پیش نظر مداحوں نے اسے حالیہ خبروں سے جوڑ دیا۔

میرب کی اسٹوری کے بعد انٹرنیٹ پر مختلف آرا سامنے آئیں۔ ایک صارف نے لکھا،
”وہ ہمیشہ ہانیہ کا تھا، وہیں واپس چلا گیا۔“

دوسرے نے تبصرہ کیا،
”تمہیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ تم ایک منفی انسان سے بچ گئیں۔“

کچھ مداحوں نے میرب کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا، جبکہ کچھ نے اسے محض ایک عمومی پیغام قرار دیا۔

تاحال نہ میرب علی اور نہ ہی عاصم اظہر نے ان قیاس آرائیوں پر کوئی باضابطہ وضاحت دی ہے، لیکن مداح اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔