غزہ میں استقبالِ رمضان

.
اپ ڈیٹ 17 فروری 2026 03:20pm

اسرائیلی بربریت نے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے مگر اس شہر کے زندہ دل لوگ جنگ زدہ حالات میں بھی رمضان کے استقبال کی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر شہری جھنڈیاں اور لالٹینیں لگا کر رمضان کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں۔ جنگ بندی کے بعد غزہ میں امدادی سرگرمیاں اور بحالی کا عمل جاری ہے۔ دو برس بعد یہ پہلا رمضان ہوگا جب غزہ کے شہری پُر امن ماحول میں سحر، افطار اور عبادات کر سکیں گے۔