مشرقِ وسطیٰ: رمضان کی آمد پر روایتی استقبال

۔
شائع 17 فروری 2026 03:18pm

مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں عوام روایتی جوش و جذبے کے ساتھ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ قاہرہ سے بیروت اور بیت المقدس تک گلیاں، عمارتیں اور مساجد رنگ برنگے فانوسوں اور برقی قمقموں سے سج چکی ہیں۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں بھی عوام ماہِ رمضان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پُرعزم ہیں۔