سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار روپے سستا
تاجروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آئے ہیں۔
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کا ہو گیا ہے۔
کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے تک آ گئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آئے ہیں۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
مقبول ترین
















